گوشہ اردو
ڈپٹی کمشنر استور نے پولیو مہم کا افتتاح کیا
استور (ریڈیو پاکستان ): گلگت بلتستان کے ضلع استور میں پولیو کیخلاف تین روزہ مہم شروع ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر استور نے پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ضلعی ہیلتھ آفیسر اسرار حسین نے کہا کہ مہم کے دوران 16670 ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جن کی عمریں پانچ سال سے کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں عوامی مقامات پر موبائل ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں اور انہیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے یہ مہم جولائی کی 18 تاریخ تک جاری رہے گی۔