گوشہ اردو

وادی گوجال میں جان بحق اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی طرف سے پیغام

۲۲ اگست کو المناک حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کے خاندان والوں کی جانب سے ہم ان تمام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے حادثے کے دن سے لے کر آج تک بے لوث اور شاندار خدمات پیش کیں ہیں ۔ جائے حادثہ سے جان بحق ہونے والے اور زخمیوں کو نکالنے اور ان کو گلمت، علی آباد، گلگت اور راولپنڈی تک منتقل کرنے میں مدد دینے والے تمام اداروں اور افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لئے درازی عمر، خوشحالی اور تندرستی کی دعا کرتے ہیں۔

ہم علی آباد ہنزہ ، گلگت اور اسلام آبادکے والنٹیرز اور بوائے اسکاوٹس، دوسرے اداروں اور مقامی لوگوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف زخمیوں کا خیال رکھا اور جان بحق ہونےوالوں کو سنبھالا بلکہ ان کے ساتھ موجود افراد کی بھی بھر پور خدمت کی ۔ خاندان والوں کی طرف سے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور دوسرے رضاکاروں کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا جاتاہے۔

پامیر ٹائمز اور دوسرے ویب سائٹس پر تعزیت پیش کرنے والوں اور مرحومین اور زخمیوں کے لئے دعائیں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔ اللہ سبحان تعالی آپ سب کو اس خدمت کا اجر دے۔ آمین

سوگواران

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button