بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم
گلگت (پ ر )وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوامی خدمت کےلئے اپنے دور اقتدار میں بھرپور اقدامات کئے ہیں۔صدر پاکستان اور کوچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور پاکستان کے غریب عوام کےلئے سیاسی وابسطگیوں اور مستحق عوام کےلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا جس کے ثمرات پاکستان کے غریب عوام کو پہنچ رہے ہیں۔اورمعیار زندگی بلند ہو رہی ہے۔ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بے نظیر انکم سپورت پروگرام کے تحت وسیلہ حق پروگرام کے ڈیڈھ لاکھ مالیت کے چیکس 15مستحق خواتین میں تقسیم کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے مشکل حالات میں بھی ہمیشہ غریب اور مستحق افراد کی فلاح وبہبود کےلئے اقدامات کئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان کے عوام آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے غریب عوام کی فلاح وبہبود اور معیار زندگی بلند کرنے اور بے روزگاری کے خاتمے کےلئے اقدامات جاری رکھے جائینگے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وسیلہ حق کے تحت فراہم کئے گئے رقوم سے خواتین چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کر کے اپنے گھر اور بچوں کی کفالت کر سکیں گی۔اور دوسروں کے محتاج نہیں ہونگی