گوشہ اردو

پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال میں یوم پاکستان پر تقریب کا انعقاد

گلگت(فرمان کریم) طلباء و طالبات محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہوے معیاری تعلیم کے حصول کو اپنا شعار بناکر ملکی ترقی میں حصہ ڈال سکتے ہیں. ان خیالات کا اظہار ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان دیدار علی نے پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال میں یوم پاکستان اور تقسیم انعقامات کے حوالے سے منعقدہ ایک شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وہ مہمان خصوصی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پبلک سکول اینڈ کالج گلگت بلتستان میںمعیاری تعلیم کے حصول کے لئے کوشاں ہے اور میرٹ کو فالو کر نے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ سکول کے انتظامیہ اور اساتذہ بشمول پرنسپل محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبا و طالبات معیاری تعلیم حاصل کر کے اس نئے صوبہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ پبلک سکول بلا تفریق گلگت بلتستان میں تعلیم کے میدان میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ یوم پاکستان کے اس شاندار تقریب سے طلبا ءنے بھی23مارچ کے حوالے سے تقریر یں کیں اورحاضرین سے داد حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے طلباءکو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات تقسیم کئے تقریب کے شروع ہونے سے قبل پرنسپل پبلک سکول اینڈ کالج جوٹیال نے مہمان خصوصی کو سکول کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور سکول کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔ پرنسپل نے کہا کہ اس وقت پبلکسکول ینڈ کالج میں4200طلباءو طالبات زیر تعلیم ہیںلیکن سہولتوں کا فقدان ہونے کے باعث طلباءو طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مہمان خصوصی نے پرنسپل کو یقین دہانی کرایا کہ وہ سکول کو در پیش مشکلات کو کم کرنے کی بھر پور کشش کرے گا۔ مہمان خصوصی نے سکول کے لئے سائنس لیب اور گرلز ونگ کی لائبریری کے لئے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا۔

Related Articles

Back to top button