گوشہ اردو

پکورہ: آغا خان ڈائمنڈ جوبلی سکول میں دھم کے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

چٹورکھنڈ( کریم رانجھا) مقابلے کا دور ہے ،طلبہ دور جدید  کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے محنت کو اپنا شعار بنائیں. ، والدین بچوں کی اخلاقی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں. ڈی جے گرلز ہائی سکول پکورہ میں  جماعت دہم کے طالبات کے اعزاز میں منعقدہ فرویل پارٹی سے مقررین کا خطاب۔
تفصےلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی جے گرلز ہائی سکول پکورہ میں میٹرک کے طالبات کے اعزاز میں  فرویل پارٹی کا انعقاد کیا گیا  جس میں اساتذہ کے علاوہ طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران سکول کے طلبہ وطالبات نے خوبصورت آئٹمز پیش کئے اور رخصت ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں تحائف بھی پیش کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے طلبہ وطالبات پر زور دیا کہ وہ عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آنے والے کل کے لئے خود کو تیار رکھیں.  روایتی تعلیم سے ہٹ کر جدید سائنسی علوم پر بھرپور توجہ دے۔ اس کے ساتھ ساتھ والدین کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ بچوں کی اخلاقی تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کریں۔ تقرےب سے ہیڈ ماسٹر ڈی جے سکول پکورہ علی مدد ، ریٹائرڈہیڈ مس محبت جمال اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

Back to top button