گوشہ اردو

گلگت شہر دو ہفتوں سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار

گلگت شہر کا معروف اور مصروف مارکیٹ گھڑی بازار سنسان پڑا ہے۔
گلگت ( نمائندہ خصوصی) سانحہ لولو سار میں سافر بسوں پر رواں میہنے کی 16 تاریخ کو دہشت گردوں کے حملے اور تقریباً بیس قیمتی جانووں کے ضیاع کے بعد گلگت شہر اور نواحات میں حالات کشیدہ ہوئے ۔ سانحے کے بعد گلگت شہر ہنوز سنساں ہے ۔ سانحے کے آج چودھواں دن گزرنے کے بعد بھی گلگت شہر میں ہو کا عالم ہے۔  گلگت بازار میں زیادہ تر دکانی بند رہتی ہیں ۔ بازار میں اکا دکا لوگ سہمے انداز میں چلتے نظر اآتے ہیں۔ آئے دن کسی کے مارے جانے، فائرنگ اور حملوں کی خبریں گرش کرتی ہیں۔
 سکولوں اور سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں حاضری 50 فیصد سے کم ہے ۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے اپنے اپنے گھروں میں پناہ لیتے ہیں ۔ رات کو گلگت شہر سے بندوقوں کی دہشت ناک آوازیں آتی رہتی ہیں ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button