گلگت بلتستان کے عوام کا پرامن احتجاج پاکستان کے لیے ایک مثال ہے: مہدی شاہ
گلگت (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے یوم عشق رسول صلم پر امن طریقے سے منایاانتہائی احسن اقدام ہے ۔ وزیراعلی نے گستاخانہ فلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہ آزادی رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے عقائد کو چھیڑنا انتہائی قابل نفرت فعل ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حرمت رسول پاک کی تحفظ کےلئے مسلمان کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے انتہائی مہذب انداز میں عشق رسول پاک منایا وہ دیگر صوبوں کےلئے ایک مثال ہے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں کے عوام نے حب رسول پاک میں گستاخانہ فلم کی مذمت کمی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ جس کےلئے گلگت بلتستان کے عوام ، علمائے کرام اور مساجد بورڈ کے ممبران کو خراج تحسین پیس کرتا ہوں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے بھی دیگر صوبوں کی طرح یوم عشق رسول انتہائی عقیدت و احترام سے منایا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں یوم عشق رسول صلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا اور گستاخانہ فلم کے خلاف شدید اور پر امن احتجاج کیا جس کےلئے پورے صوبے کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ جنھوں نے صرف اسلام اور رسول خدا سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور رسول خدا کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔ ناموس رسالت بحیثیت مسلمان ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ اظہار رائے کی آڑ میں مذہبی جذبات کو مجروح کرنا اظہار کا غلط استعمال ہے ۔ جس کی کسی بھی مہذب معاشرے اور مذہب میں جگہ نہیں۔جس طرح صدر پاکستان آصف علی ذرداری اور وفاقی حکومت نے یوم عشق رسول صلم حکومتی سطح پر منا کے پاکستان کے عوام کی دلوں کی ترجمانی کی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بسنے والے اہل تشیع ، اہل سنت اور اسماعیلی برادری نے جس نظم و ضبط اور یکجہتی کے ساتھ یوم عشق رسول صلم اس کے لئے میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ، وکلاء، طلباء، سول سوسائٹی اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
There was a huge protest in Hunza. which was addressed by all three sects leaders, none of the dailies of G.B showed it Don`t these dailies want to see muslim unity? or they don`t want to show it in Hunza , a part of G.B