قراقرم یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر احسان الله میر کی وزیر اعظم سے ملاقات
گلگت وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے گلگت بلتستان کی معروف شخصیت ڈاکٹر احسان اللہ میر کی ملک کے سب سے بڑے پرائیویٹ سیکٹر مالیاتی ادارے TVO میں بحیثیت چیف ایگزیکٹیو أفیسر تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ أنے والے د نوں میں اپنے وسیع تجربے کو بروئے کار لا تے ہوئے ادارے کو مزید فعال بنائیں گے۔
یہ بات انھوں نے وزیر اعظم سیکٹریٹ میں ڈاکٹر احسان اللہ میرسے ایک خصوصی ملاقات میں کی۔ ملا قات میں ڈاکٹر احسان اللہ میرنے وزیر اعظم پاکستان کو ٹرسٹ فار والنٹریiئرگنائزیشنز (TRUST FOR VOLUNTARY ORGANISATIONS) TVO, کی کارکردگی اور مالی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ أدھا گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں راجہ پرویز اشرف نے TVO کے سربراہ کو اپنی اور حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ا میدظاہر کیکہ وہ ادا رے کے سرکاری امور پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔َ
وزیر اعظم نے ادارے کے امور میں خصوصی دلچسپی ظاھر کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر احسان اللہ میرکی تعیناتی حکومت کی میرٹ کی بالا دستی پر یقین کا واضح ثبوت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام سے خصوصی لگاؤ رکھتی ہے اور موجودہ پیکج اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
یاد رہے ڈاکٹر احسان اللہ میر ،جوکہ قراقرم یونیورسٹی گلگت میں بحیثیت رجسٹرار کے عہدے سے حال ہی میں سبکدوش ہوئے تھے ، گلگت بلتستان کے پہلے شخص ہیں جنہیں بطور سربراہ ٹرسٹ فار والنٹری أرگنائزیشنز میں چیف ایگزیکٹیو أفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ ۲۳ سالہ کرئیر میں درجنوں بین الاقوامی سیمینارز میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کا اعزاز حا صل کر چکے ہیںََ اور علاقے میں ترقی کے حوالے سے ان کا ہمیشہ سے بہت نمایاں کردار رہا ہے۔
TVO پاکستان بھر کے ۱۲ شہروں میں گزشتہ ۲۲ سال سے مختلف غیر سرکاری اداروں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔ گلگت بلتستان کی سیاسی اور سماجی حلقوں نے حکومتی اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر احسان اللہ میرگلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔
Dr. Sab Many congratulations to you and your family on your new position. It is hoped you would do more for the GB by extending help to LDOs, NGOs and CBOs through your trust.