گوشہ اردو

احباب سخن کھوار آرٹس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کے جنرل باڈی کا اجلاس، نئی کابینہ کا تقرر

چٹورکھنڈ ( نمائندہ خصوصی ) احباب سخن کھوار آرٹس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کے جنرل باڈی کا اجلاس،راجہ منصور علی صدر، قربان خان نائب صدر اور سردار خان جنرل سیکریٹری منتخب،نئی کابینہ اپنی صلاحیتوں  کو بروئے کار لاتے ہوئے ادبی تنظیم کی ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ، سابق صدر عاشق حسین شاکر.
 ،تفصیلات کے مطابق احباب سخن کھوار  غذر کا جنرل باڈی اجلاس چٹورکھنڈ ریسٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا ،اجلاس میں مدت پوری ہونے پر نئی کابینہ کا چناﺅ عمل میں لایا گیا اور متفقہ طور پر راجہ منصور علی خان کو صدر، قربان خان نائب صدر، سردار خان جنرل سیکریڑی ،محمد حسن جوائنٹ سیکریڑی، شےر اعظم فنانس سیکریڑی اور کریم رانجھا پریس سیکریڑیمنتخب ہوئے۔ اس سے قبل سابق صدر عاشق حسین شاکر نے تنظیم کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور سبکدوش ہونے والی کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کیا کہ نو منتخب کابینہ  اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں ثقافت کی ترویج اور علاقائی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کےلئے اپنا کردار ادا کریگی۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button