گوشہ اردو

گلگت: انجمن ہلال احمر کے زیر اہتمام نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی

گلگت ( پ۔ر) انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری غلام عباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قدرتی اور انسان کے پیدا کردہ آفات کی ذد میں واقع ایک ایسا علاقہ ہے جہاں پر ہر وقت مختلف آفات کے وقوع پزیر ہونے کے خدشات موجود رہتے ہیں۔ اس لئے ان آفات کے دوران انسانی زندگیوں کو ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کےلئے ہمارے پاس ایمرجنسی رسپانس اور ابتدائی طبعی امداد میں تربیت یافتہ افرادی قوت کا ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ کیونکہ تربیت کے بغیر کسی آفت میں ہاتھ ڈالنا بذات خود کسی آفت سے کم نہیں

۔ ان خےالات کا اظہارانہوں نے ادارے کے شعبہ اےمر جنسی رسپانس کے زےر اہتمام ذوالفقار آباد ےوتھ فورم کے ممبران کےلئے منعقدہ سہہ روزہ فرسٹ اےڈ ٹرےننگ کی اختتامی تقرےب سے بحےثےت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے محدود وسائل کے باوجود ہلال احمر گلگت بلتستان نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے اس ٹرےننگ کا اہتمام کےا ہے کےونکہ ےہ بےن الاقوامی سطح پر تسلےم شدہ اپنی نوعےت کا اےک اہم اور منفرد ٹرےننگ ہے جس کے انعقاد کا اعزاز ادارہ ہذا کو حاصل ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں اور کمےونٹی ممبران پر زور دےا کہ وہ اس قسم کی ٹرےننگ سے زےادہ سے زےادہ استفادہ حاصل کرےں اور اسے عملی زندگی مےں بروئے کار لائےں تاکہ مختلف قسم کے آفات اور حادثات کے دوران انسانی زندگی کو درپےش خطرات کو کم کےا جا سکے ۔ اس موقع پر ہلال احمر گلگت بلتستان کے شعبہ اےمر جنسی رسپانس کے کو آرڈنےٹر ڈاکٹر بختاور خان نے کورس کے شرکاءاور مہمانوں کو ٹرےننگ کی افادےت و اہمےت سے آگاہ کےا ۔ تقرےب سے ذوالفقار آباد کے سماجی کارکنان قمر الدےن اور رہنما سلمان نے بھی خطاب کےا اور اس اہم ٹرےننگ کے انعقاد پر سےکرےٹری ہلال احمر گلگت بلتستان کا شکرےہ ادا کےا انہوں نے آئندہ کےلئے بھی اس قسم کی سرگرمےوں کے انعقاد کے لئے ہلال احمر گلگت بلتستان سے تعاون کی اپےل کی ۔

Related Articles

Back to top button