جدید دور میں ریڈیو کی اہمیت کم نہیں ہوئی: آفتاب محمود
گلگت(نامہ نگار) ریڈیو پاکستان گلگت کے اسٹیشن ڈائریکٹر آفتاب محمود نے کہا ہے کہ زرائع ابلاغ کے اس جدےد میں ریڈیو کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کیونکہ ریڈیو ابلاغ عامہ کا وہ زرائع ہے جس کے زریعے دور دراز علاقوں تک بھی علاقے کے حالات و واقعات کا علم ہو تا ہے ۔زمانہ جنگ کا ہویا امن کا ریڈیو پاکستان کا ہر دور میں مثالی کردار رہا ہے ۔اس لئے ریڈیو سے وابسطہ افراد اپنی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے کے لئے سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیو پاکستان گلگت سے نشر ہونے والے مختلف پروگراموں کے اناونسرز اور کمپرز کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ اناونسرز سامعین کے لئے ریڈیو پاکستان کے آئینہ دار ہیں اس لئے انہیں علاقائی وملکی حالات و واقعات کے بارے میں با خبر ہو نا ضروری ہے تا کہ سامعین کے لئے معیاری پروگراموں کا انعقاد کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اناونسرز علاقائی ثقافت،آدب اور زبانوں کی ترقی اور ترویج کے لئے بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرے اور ریڈیو کے ذریعے علاقے میں اتحاد و ہم آہنگی کی تلقین کریں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان گلگت کے ڈپٹی کنٹرول پروگرام عالم خان نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان سے وابسطہ افراد ادارے کے قوائد و ضوابط کا خاص خیال رکھیں اور خود کو معاشرے کے لئے رول ماڈل بنائیں۔ اجلاس سے ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر واجد علی محمد اسماعیل ،خرشید احمد خان،ڈاکٹر شیردل خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔