گوشہ اردو

گلگت میں عالمی یوم سفید چھڑی کے حوالے سے واک کا انعقاد

گلگت (فرمان کریم) ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی عالمی یوم سفید چھڑی منایا گیا۔ اس سلسلے میں سپیشل ایجوکیشن  کمپلکس کے طلباءو طالبات نے ہیلی چوک جٹیال سے لالک جان اسٹیڈیم تک ریلی نکائی ۔ ریلی میں بچوں اور بچیوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر عوام مٰں شعور و آگہی اجاگر کرنے کے لیے مختلف نعرے درج تھے۔

لالک جان اسٹیڈیم میں ایک تقریب منقعد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محکمہ تعلیم  وفا بیگ صاحب تھے۔  تقریب میں مقررین نے کہا کہ بینائی سے محروم لوگوں کو معاشرے کا فعال حصہ بننانا ہر ایک کی ذمہ داری ہے اور یہ نہ صرف ایک قانونی، بلکہ اخلاقی فریضہ بھی ہے جس پر عملدرآمد کر کے انسانیت کی خدمت کی جاسکتی ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ سفید چھڑی بینائی سے محروم افراد کی عالمی شناخت ہے۔ اور سفید چھڑی تھامے ہوئے افراد کی مدد اور خدمت کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

 

Related Articles

Back to top button