گوشہ اردو

ہنزہ میں کریم آباد ماڈل سکول کی صد سالہ جشن، گورنر نے ہائر سیکنڈری سکول بنانے کا اعلان کر دیا

ہنزہ: صد سالہ جشن کے سلسلے میں کریم آباد ماڈل سکول کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
اکرام نجمی/کریم اللہ
ہنزہ، کریم آباد:  فیڈرل گورنمنٹ ماڈل یالئ سکول کریم آباد کے سو سالہ جشن کے سلسلے میں دو روزہ تقریب کا آغاز آج صبح 10بجے ہوا جس کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ اور میر محفل سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جناب وزیر بیگ تھے فیڈرل گورننمٹ ماڈل ہائی سکول کریم آباد کو 1912میں اس وقت کے برٹش انتظامیہ نے قائم کی تھی شروع میں یہ ایک پرائیمری سکول تھا جسے بعد میں مڈل اور پھر ہائی سکول کا درجہ دیا گیا ۔
تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنرر گلگت بلتستان، پیر سید کرم علی شاہ نے سکول کو ہائر سیکنڈری درجہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ سکول میں آئی ٹی لیب  اور جدید لائبریری بھی قائم کیا جا ئیگا۔  انہوں نے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا اور طلبا کی صلاحیتوں کو داد دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر (ر) حسام اللہ بیگ نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے حکومتی اور ریاستی ادارے  مفروضوں پر کام کرنے کی بجائے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔
 صد سالہ جشن کی تقریبات کے سلسلے میں ثقافتی اور علمی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سکول ہذا میں خدمات سرانجام دینے والےموجودہ اور سابق اساتذہ، اور ان کے اہل و عیال کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ کریم آباد ہنزہ میں موجود اس سکول نے وادی ہنزہ میں علم کی روشنی پھیلانے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہزاروں خاندانوں کو علم کی روشنی سے منور کرنے اس درسگاہ کی صد سالہ تقریبات شایان شان طریقے سے منانے پر عوام نے سکول کے منتظمین اور کریم آباد کے عوام کو داد دی ہے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button