گوشہ اردو
چترال میں اسلام زندہ باد کانفرنس کا انعقاد، جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء فضل الرحمان کا خطاب
چترال(گل حماد فاروقی) چترال میں اسلام زندہ باد کانفرنس منعقد کی گئی جس میں جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان مہمان حصوصی تھے ان کے علاوہ خیبر پحتون خواہ کے سابق وزیر اعلےٰ اکرم خان درانی، سابق وفاقی وزیر عطا ءالرحمان، سینیٹر گل نصیب خان اور JUI کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کرکے جلسہ سے اظہار حیال کیا۔ مقررین نے امریکی حکومت پر تنقید کیا کہ وہ انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالی امریکہ ہی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بار بار مسلمانوں کی دل آزاری، اسلام اور قرآن پاک کی بے حرمتی کررہی ہے مگر ہمارے حکمرانوں کو ذرہ بھی غیرت نہیں آتی۔ انہوںنے دفاعی بجٹ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم اور صحت کے پورے سال کی بجٹ کے برابر فوج ایک دن میں خرچ کرتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس غیر مساوی تقسیم کو حتم کیا جائے انہوںنے پر زور مطالبہ کیا کہ حکومت امریکہ نواز پالیس ترک کرے ورنہ ہم ان کا قبلہ درست کرنے پر مجبور ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ہمارا ملک رو بہ زوال ہے جبکہ ہمارے پڑوسی ممالک روز بروز ترقی کر رہی ہیں۔ حکمرانوں کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ اسلام زندہ باد کانفرنس کے دوران علاقے کے چند افراد نے جمیعت علمائے اسلام میں شمولیت احتیار کرنے کا علان بھی کیا ۔ اس کانفرنس میں چترال بھر سے دینی مدارس کے طلباءکے علاوہ دیگر افراد نے بھی کثیر تعداد میں شر کت کی۔