Gilgit - BaltistanPakistan

ق لیگ کے صوبا ئی صدر نے چیف ایگزیکٹو اورمشیروں کی رکنیت منسوخ کردی

گلگت(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ق) شمالی علاقہ جات کے صوبائی صدر عبدالواحد نے شمالی علاقہ جات کے چیف ایگزیکٹو میر غضنفر علی خان سمیت ان کی کابینہ میں شامل تمام مشیروں کی پاکستان مسلم لیگ(ق) کی بنیادی رکنیت منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چڑھتے ہوئے سورج کے بچاریوں کا کوئی ایمان ونظریہ نہیں ہوتا ہے ایسے لوگوں کی عوام کے اندرکوئی قدر وعزت نہیں ہوتی اور نہ ہی تاریخ میں ایسے افراد کو صحیح الفاظ میں یاد کیاجائے گا کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالواحد نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کی حمایت کا فیصلہ چیف ایگزیکٹو اور ان کے مشیروں کاذاتی فیصلہ ہے جس کامسلم لیگ(ق) سے کوئی تعلق نہیں بلکہ مسلم لیگ(ق) کے صدارتی امیدوار سید مشاہد حسین ہیں جن کی بھرپور حمایت وتائید کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ مشاہد حسین سید کی بحیثیت صدارتی امیدوار نامزدگی کے باوجود آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کرنا میر غضنفر علی خان اوران کے ساتھی مشیروں کے لوٹا پن کا ثبوت ہے یہ لوگ ماضی میں سابق صدر پرویز مشرف اورچوہدری شجاعت حسین کے گن گاتے تھے اور آج آصف علی زرداری کے گن گاتے ہیں اور یہ سب کچھ شمالی علاقہ جات کی مقامی انتظامیہ کے دباﺅ میں آکر کیاجاتاہے عبدالواحد نے مزید کہاکہ ہم پیدائشی مسلم لیگی ہیں یہ ہمارا ایمان ہے کہ جھوٹ بولنا منافقت ہے ہم منافقانہ طرز سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں اور آخری دم تک نظریاتی مسلم لیگی ہی رہیںگے۔

Source: Daily K2

Related Articles

2 Comments

  1. Moulana Room has said:
    صبح کاذب خلق را رهبر مباد
    کو دهد بس کاروان ها را به باد

Back to top button