گوشہ اردو

نِشنل یوتھ اسمبلی کے ریز اہتمام ثقافتی پروگرام کا انعقاد، گورنر گلگت بلتستان شریک ہوئے

اسلام آباد (پ ر ) نیشنل یوتھ اسمبلی اور گلگت بلتستان حکومت کے اشتراک سے ایوان سر سید اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے یوتھ کلچر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔

یوتھ فیسٹول کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ تھے جب کہ دیگر مہمانوں میں گلگت بلتستان کونسل کے ممبر امجد ایڈوکیٹ، ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جمیل احمد خان، وزیر اعظم آزاد جمو کشمیر کے مشیر سردار ذوالفقار اور تحریک پاکستان کے طالب علم رہنما برگیڈئر شفیع شامل تھے ۔

مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان نے اپنے خطاب میں کہاں کہ گلگت بلتستان کی ثقافت ادب اور تہذیب وتمدّن دنیا بھر میں اپنی منفرد حیثیت اور مقام رکھتا ہے حکومتی سطح پر ترویج نہ ہونے کی وجہ سے یہ عظیم ثقافت پر وان نہیں چڑ رھی ہے انہوں نے نیشنل یوتھ اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کے ثقافت کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

اس موقع پر گلگت بلتستان کے معروف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے مختلف زبانوں میں جن میں شیناء ، بروشسکی، بلتی ، وخی ، کھواراور اردو میں لوک گیت گائے ۔

تقریب کے آخر میں گورنر یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان، فنکاروں اور نیشنل یوتھ اسمبلی کے ارکان میں گورنر گلگت بلتستان نے تعریفی اسناد تقسیم کئے۔ صدر نیشنل یوتھ اسمبلی جناب حنان علی عباسی کی طرف سے گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ کو ان کے خدمات پر سونیر پیش کیاگیا ۔

Related Articles

One Comment

  1. Thanks to the YOUTH,What about the Role of HCF & GECA———Please share?????????????????

Check Also
Close
Back to top button